بھٹکل 6/ستمبر (ایس او نیوز) ہبلی الیکٹری سٹی سپلائی کمپنی (HESCOM) نے اطلاع دی ہے کہ کل جمعرات 7 ستمبر کو بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ میں صبح 9:00 بجے سے دوپہر 3:00 بجے تک بجلی سپلائی متاثر رہے گی۔
کاروار سے ایگزیکٹو انجینئر نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جمعرات کو کمٹہ، ہوناور اور مرڈیشور سب سینٹرس میں 110 KV پاور سب اسٹیشن میں الیکٹری سٹی maintenance کا کام ہوگا جس کی وجہ سے ضلع اُترکنڑا کے تینوں تعلقہ جات میں دوپہر تک بجلی سپلائی بند رہے گی۔ ہیسکام انجینئر نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ وہ تعاون کریں ۔